7

سائوتھ افریقہ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹرپاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کی ایک اور ناکامی یا بھارت کی چال کامیاب۔ ساوتھ افریقہ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے انکار کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان اگلے ماہ مجوزہ ٹی ٹونٹی سیریز ختم کر دی گئی،جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دورہ بھارت کے بعد پاکستان آنا تھا تاہم اب سائوتھ افریقہ نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے دباؤ پر جنوبی افریقہ نے دورہ پاکستان سے انکار کیا ہے۔ تاہم جنوبی افریقہ نے بہانہ بنایا ہے کہ سیریز کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کی وجہ سے ممکن نہیں۔ ساوتھ افریقہ نے اسی برس سیریز کھیلنے کی رضا مندی ظاہر کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں