57

ہماری دوستی مفاد پرمبنی نہیں،عشق اورمحبت سےپروان چڑھی ہے، طیب اردوان

اسلام آباد.ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر بھی ترکی کے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے رکھتا ہے، پاکستان آکر خود کو کبھی اجبنی محسوس نہیں کیا . پارلیمنٹ کے تاریخی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کومحبت کےساتھ سلام پیش کرتاہوں، مشترکہ اجلاس سے خطاب باعث فخر ہے،پاکستانی عوام نےگرم جوشی سےمیرااستقبال کیا .

اپنے خطاب میں ترک صدر نے مزید کہا کہ ہماری دوستی مفاد پرمبنی نہیں،عشق اورمحبت سےپروان چڑھی ہے،پاکستان کا دکھ درد، ہمارا دکھ درد ہے ،پاکستان کی کامیابی،ہماری کامیابی وکامرانی ہے،پاکستان نےہمیشہ ترکی کے مؤقف کی حمایت کی،اے اللہ،ہمارےتعلقات اوردوستی کوقائم ودائم فرما.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply