6

ڈیرن سیمی ٹوئٹر پر خود اردو اور پشتو پیغامات جاری کرتے ہیں مگر کیسے؟

لاہور. ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر اردو اور پشتو زبان میں جاری ہونے والے پیغامات خود تحریر کرتے ہیں . تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے موبائل میں گوگل ٹرانسلیٹر پر انگلش میں پیغام تحریر کرتے ہیں جو اسے اردو اور پشتو زبان میں

بدل دیتا ہے،انہیں ایک مرتبہ پھر پاکستان میں آنے پر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے کیوں کہ یہ ایک زبردست ملک ہے جہاں کرکٹ کھیلنے کا بہت مزہ آتا ہے ..ان کا کہنا تھا کہ میں آخری مرتبہ 2017ءمیں پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا فائنل میچ کھیلنے پاکستان آیا تھا اور اب یہ میرے لئے دوسرے گھر جیسا ہے اور یہ میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں.واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے جس میں شرکت کیلئے ڈیرن سیمی پاکستان پہنچنے والے سب سے پہلے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جس کے باعث شائقین کرکٹ ایک مرتبہ پھر ان کیلئے والہانہ محبت کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں