5

مریم نواز کا ملک سے باہر جانا یقینی ہو گیا

لاہور۔۔۔۔مریم نواز کا ملک سے باہر جانا یقینی ہو گیا ؟ اہم خبر آگئی . ..اجازت دینے والے مریم نواز کو باہر جانے اجازت دے دیں گے . سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب نے کہا ہے کہ اجازت دینے والے مریم نواز کو بیرون ملک بھیج دیں گے. نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے سوالات اٹھائے

جا رہیں ہیں جبکہ دوسری جانب رپورٹس کے مطابق میاں نوازشریف کی طبعیت واقعی تشویش ناک ہے. عمران یعقوب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کے لئے وزیراعظم کو قائل کر لیا تھا ، تاہم کابینہ کے اراکین نے سخت خالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ اجازت دی گئی تو بیانیے کو دھچکا لگے گا. اس سےقبل سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں. عدالت سے علاج کے لئے ضمانت حاصل کرنے والے نوازشریف کا لندن میں علاج جا ری ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور ان کے تنقیدیوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نوازشریف طبیعت خراب نہیں بلکہ جیل سے بچنے کے لئے لندن میں موجود ہیں.

اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے ڈاکٹروں اور رہنماؤں کو پیغام جاری کر دیا ہے کہ جس نے جو کرنا ہے وہ کرلے، نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے.ساتھ ہی ساتھ ایک اور پیغام جاری کیا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما کسی طرح کوشش کر کے ان کی بیٹی مریم نواز کو بھی لندن بھیج دیں.نوازشریف کا کہنا ہے کہ پھر وہ ان لوگوں کو دیکھیں گے جنہوں نے انہیں باہر نکالا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں