6

وزیراعظم کے حکم پر یوٹیلیٹی اسٹورز کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (میٹرو واچ) شاباش کپتان شاباش!! غریب اور مستحق افراد کی دعائیں سن لی گئیں . ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید 28 روپے فی کلو گرام تک کمی کر دی گئی ہے .

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد دال چنا کی قیمت 167 روپے فی کلو سے کم ہوکر 160 روپے جب کہ دال مسور کی قیمت 135 سے کم ہوکر 130 روپے فی کلو کردی گئی. اس کے علاوہ مختلف برانڈز کی قیمتیں بھی کم کرکے 200 روپے فی کلو سے 172 روپے فی کلو تک کردی گئی ہیں. دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہیں.

دوسری جانب وزارت خزانہ میں اہم غذائی اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کے جائزے بارے اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کی. اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن،کامرس،نیشنل فوڈ سیکورٹی،ایف بی آر اور وزارت صنعت وپیداوار کے نمائندگان نے بھی شرکت کی.وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں جبکہ قیمتوں میں کمی کے لیے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کو مزید بہتر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران چیزوں کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے حوالے سے بھی غور کیاگیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں