7

سعودی جنگی طیارہ مار گرایا گیا

ریاض (میٹرو واچ) سعودی جنگی طیارہ مار گرایا گیا، یمنکے حوثی باغیوں کی جانب سے طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، اتحادی فوج کی جانب سے طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کا دعویٰ . غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب

سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے یمن کی حدود میں سعودی عرب کی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے .حوثی باغیوں کا دعویٰ ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل کی مدد سے سعودی اتحادی فوج کے جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا. جبکہ دوسری جانب سے اتحادی فوج کے ذرائع کی جانب طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق تو کی گئی ہے تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کے دعوے کی تردید کی گئی ہے. سعودی اتحادی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث کریش کر گیا. جنگی طیارہ یمن کی سرکاری فوج کی معاونت کر رہا تھا جب تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا. جبکہ غیر ملکی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی حوثی باغیوں نے سعودی جنگی طیارہ مار گرایا ہے، تو یہ یمن جنگ کے سلسلے میں بہت بڑا واقعہ ہے. اب تک حوثی باغی سعودی اتحادی فوج کے کسی بھی جنگی طیارے کو براہ راست نشانہ بنانے میں ناکام رہے ہیں. تاہم اگر ان کا دعویٰ درست ہے، اور اگر حوثی باغیوں کے پاس واقعی زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل ہیں، تو یہ بات یمن جنگ کا رخ بدل دے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں