6

28 سال کی عمر میں 130 مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے والی نوجوان ماڈل نے اپنے راز بیان کر دیے

اسلام آباد (میٹروواچ) جنس کی لت میں گرفتار رہنے والی 28 سالہ لڑکی نے اپنے بارے میں حیران کن انکشافات کئے ہیں . ڈیلی سٹار کے مطابق فرینکی کونسیڈائن نامی اس لڑکی نے، جو پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہے، دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک 130 مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر چکی ہے .

اس نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اپنی 21ویں سالگرہ پر اس نے ایک ہی دن میں چار مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا تھا. فرینکی کا کہنا ہے کہ جنسی تعلق کی اس لت نے میری ذہنی و جسمانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے اور میں ڈپریشن کی مریض ہو گئی. میری حالت یہ تھی کہ ایک بار میں حاملہ ہو گئی اور مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس بچے کا باپ کون ہے چنانچہ میں نے اسقاط حمل کروا دیا. میں کئی بار جنسی تعلق سے لاحق ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہوئی.

میں نے 14سال کی عمر میں جنسی تعلق قائم کرنا شروع کر دیا تھا. میرا ایک لڑکے کے ساتھ تعلق قائم ہوا مگر اس تعلق کے ایک سال بعد ہی میں نے اس کے ساتھ بے وفائی شروع کر دی. فرینکی نے بتایا کہ اس کے اگلے 3 سال میں 80 مردوں کے ساتھ تعلق قائم کر چکی تھی. ان میں سے اکثر میرے لیے اجنبی تھے جنہیں میں شراب خانوں یا دیگر جگہوں پر ملتی اور اپنی لت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ان کے ساتھ چلی جاتی تھی. 26 سال کی عمر میں مجھ میں جنسی لت کی بیماری کی تشخیص ہوئی اور میں نے علاج کروانا شروع کیا. اب میری اس لت سے جان چھوٹ چکی ہے مگر میں جب بھی اپنے ماضی کے بارے میں سوچتی ہوں، کانپ کر رہ جاتی ہوں. فرینکی کونسیڈائن کا کہنا ہے کہ غالباً اس نے اپنے ماں باپ کی ناکام ازدواجی زندگی کے ردعمل میں یہ عادت اپنائی. ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی تھی کہ اسے اپنے فربہ پن کے حوالے سے احساس کمتری کا سامنا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں