6

دُبئی کے عوام کے لیے بڑی خوش خبری سُنا دی گئی

دُبئی (میٹرو واچ) دُبئی میں ٹریفک جرمانوں کے ستائے عوام کے لیے گزشتہ سال 7 فروری 2019ء کو ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بہت شاندار رعایتی اسکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت عوام 25 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک ٹریفک جرمانوں کی رقم معاف کروا سکتے تھے . اس رعایتی اسکیم سے دُبئی میں مقیم مقامی اور تارکین وطن کی بڑی تعداد نے

فائدہ اُٹھایا اور اپنے مختلف نوعیت کے چھوٹے اور بہت بڑے جرمانے معاف کرانے میں بھی کامیاب ہو گئے .یہ اسکیم 6 فروری 2020ء کو ختم ہو گئی تھی. تاہم دُبئی میں مقیم افراد نے اس اسکیم کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تھا. اس حوالے سے انتہائی شاندار سُنا دی گئی ہے. دُبئی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عوام کی سہولت کی خاطر یہ اسکیم عنقریب دوبارہ شروع کی جائے گی. ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایک سال تک جاری رہنے والی اس رعایتی اسکیم سے 5 لاکھ 57 ہزار 430 افراد نے فائدہ اُٹھایا. اس

سکیم سے فائدہ اُٹھانے والوں نے مجموعی طور پر 54 کروڑ 69 لاکھ 70ہزار 930 درہم کے جرمانے معاف کروائے. اس طرح فی ڈرائیور جرمانوں کی معافی کی اوسط رقم 981.24 درہم ریکارڈ کی گئی. رعایتی اسکیم کی ایک سالہ مُدت کے دوران ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والی اموات میں 16 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ شدید زخمی ہونے والوں کی گنتی بھی ماضی کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہو گئی. اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے والوں میں 114,769 مرد وں اور 444,661 خواتین نے فائدہ اُٹھایا. گزشتہ سال شروع ہونے والی اس اسکیم کے تحت اعلان کیا گیا تھا کہ اگلے 3 ماہ تک جو لوگ کوئی نئی ٹریفک خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوں گے، اُنہیں پہلے سے عائد ٹریفک جرمانوں میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی.

جبکہ چھ ماہ تک مزید کسی ٹریفک خلاف ورزی میں ملوث نہ ہونے کی صورت میں سابقہ جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا. اسی طرح 9 ماہ تک ٹریفک چالان سے بچنے والوں کو سابقہ جرمانے کی 75 فیصد رقم معاف کر دی گئی. اور ایسے افراد جنہوں نے7 فروری 2019ء سے لے کر 7 فروری 2020ء کے دوران کوئی ٹریفک خلاف ورزی نہیں کی تھی، اُن پر عائد سابقہ جرمانوں کی تمام رقم یعنی 100فیصد رقم معاف کر دی گئی ہے. دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے بتایا تھا کہ اس رعایتی اسکیم کی بدولت وہ اپنا تین ہزار درہم کا جرمانہ معاف کرانے میں کامیاب ہو گیا ہے.

عدنان نے بتایا کہ اُسے لائسنس کی تجدید بروقت نہ کروانے اور حدِ رفتار سے تجاوز کرنے پر اچھا خاصا جرمانہ ہو چکا تھا. جب اس ہفتے میں نے خود پر عائد جرمانوں کی رقم چیک کی تو سوائے کچھ پارکنگ کے جرمانوں اور ایک سالک جرمانے کے باقی تمام رقم معاف کر دی گئی تھی. اس طرح مجھے ہزاروں درہم بطور جرمانہ ادا کرنے سے بڑا ریلیف مِل گیا. یہ رقم مجھے اپنے گھروا لوں کے لیے بڑی بچت کرنے میں مدد دے گی. جس پر میں دُبئی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں. شارجہ میں مقیم ایک پاکستانی محمد فیصل نے بتایا ”میرے پاس دُبئی کی رجسٹریشن والی گاڑی ہے.مجھے 400 درہم کا جرمانہ اگست 2019ء ہوا تھا. یہ جرمانہ گاڑی کی بروقت رجسٹریشن نہ کروانے پر ہوا تھا. جب میں نے گزشتہ روز اپنے جرمانوں کا ریکارڈ چیک کیا تو پتا چلا کہ400 درہم کے جرمانے میں 100درہم کی رعایت کر دی گئی ہے اور مجھے جرمانے کی مد میں 300 درہم کی ادائیگی کرنا پڑی جو کہ

ایک اچھا ریلیف ہے. میں اُمید ظاہر کرتا ہوں کہ یہ رعایتی اسکیم مزید اگلے سال تک جاری رہے گی. اس اسکیم کی وجہ سے ڈرائیور حضرات کی بڑی گنتی نے محتاط ڈرائیونگ کا رویہ اپنا کر اپنے سابقہ ٹریفک جرائم کی وجہ سے عائد جرمانے معاف کرا لیے ہیں جو بڑی اچھی بات ہے.“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں