6

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کےلیے چین کا دبنگ فیصلہ

بیجنگ (میٹرو واچ)چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خاطر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے بہت کوششیں کیں . میڈیارپورٹس کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور

ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں .ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی اکثریت نے تسلیم کیا، حالیہ اجلاس میں پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے مزید وقت دیاگیا ہے.ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں 20فروری تک کورونا وائرس کے 18264 مریض شفایاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ ہوئے، ایران میں اس وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہیں.جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس پر چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے

یہ قابل علاج ہے، پاکستانی طلبا کی اپنوں کی طرح حفاظت کریں گے. چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو پوری طرح روکا جارہا ہے، ووہان میں پاکستانی طلبا کی عارضی مشکلات سمجھتے ہیں، وبا کو روکنے کے لیے پاکستانی طلبا چینی باشندوں کے ساتھ ہیں.چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان طلبا کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم کی ضمانت دیتے ہیں، پاکستان حکومت نے طلبا کی صحت و رہائش کے لیے رابطے

کیے ہیں.سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا مطمئن ہیں، دیکھ بھال کے لیے کوشش کرتے رہیں گے، عالمی ادارہ صحت اور ماہرین نے جہاں موجود ہو وہیں رہنے کی تجویز دی ہے.چینی سفارتخانے کے مطابق کسی بھی قسم کی نقل و حرکت سے انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں