6

لال مسجد میں حالات خراب، بڑے آپریشن کی تیاریاں شروع

اسلام آباد(میٹرو واچ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی لال مسجد میں حالات ایک بار پھر کشیدہ،جامعہ حفصہ اور لال مسجد کی طالبات اور اسلام آبادپولیس آمنے سامنے،وہاں موجود عام لوگوں منتشر،مسجد

میں بڑے پیمانے پرآپریشن کرنے کی تیاریاں، لال مسجد کی بجلی اور گیس کا کنکشن منقطع کر دیاجبکہ کھانا لال مسجد کے اندر جانے سے بھی روک دیاہے، انتظامیہ نے طالبات کی جانب سے لگائے گئے کیمپ اکھاڑ دیئے۔لال مسجد کے ڈنڈہ بردار طالبعلم اور اسلام آباد پولیس آمنے سامنے آگئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری نے لال مسجد کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھاری مقدار میں موقع پر پہنچا دیئے ہیں

جبکہ لال مسجد کے طلبہ کی جانب سے لگائے گئے کیمپ اکھاڑ دیئے ہیں جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہیں، ڈپٹی کمشنر اوراسسٹنٹ کمشنر سمیت انتظامیہ موقع پر موجود ہے جنہوں نے وہاں پر لوگوں کو منتشر کردیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد کی انتظامیہ نے لال مسجد کی بجلی اور گیس کا کنکشن منقطع کر دیا ہے جبکہ کھانا بھی اندر لے جانے سے روک دیا ہے، مسجد انتظامیہ نے جنریٹر کے ذریعے مسجد میں روشنی کاانتظام کیاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ مسجد کے اندر اس وقت 2سو سے 250طالبات موجود ہیں،جبکہ درجنوں مرد طلبہ بھی مسجد کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں