6

شریف خاندان کی ایک اور شخصیت جیل سے رہا ہو گئی

      لاہور(میٹرو واچ)شریف خاندان کی ایک اور شخصیت کو جیل سے رہائی مل گئی . لاہور ہائیکورٹ نے یوسف عباس کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا .نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو رہائی مل گئی. یوسف عباس کیمپ جیل سے گھر کے لئے روانہ ہو گئے. کارکنان کی بڑی تعداد یوسف عباس کو لینے کے لئے کیمپ جیل پہنچی. اس موقع پر کارکنان کی جانب

سے نعرے بازی بھی کی گئی.ذرائع کے مطابق یوسف عباس گھر والوں سے ملنے کے بعد جاتی امرا جائیں گے. جہاں ان کی ملاقات مریم نواز سے ہو گی، ملاقات میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا. دوسری جانب ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے یوسف عباس کی بیرون ملک روانگی نا ممکن ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں