6

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

کینبرا (میٹرو واچ) پاکستان نے ویمن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں کو شکست دے دی . ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے .

پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے بولنگ کا آغاز کیا، انکا سامنا ویسٹ انڈین اوپنر ایچ کے میتھیوز نے کیا لیکن وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں.

ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ بھی ڈیانا بیگ کے حصے میں ہی آئی. 11 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنانے والی لی این کربی کو ڈایانا بیگ کی گیند پر منیبہ علی نے کیچ کیا.ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ پاکستانی آل راؤنڈز ندا ڈار کے حصے میں آئی، ڈائنڈرا ڈوٹن محض ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں تو ویسٹ انڈین ٹیم سات اوورز کے کھیل میں 28 رنز بنا چکی تھی. 11 اوورز میں مجموعی 50 رنز کے ہندسے کو چھونے والی ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کچھ خوشگوار نہیں رہا. انعم حمید کی گیند پر کیمپبل آؤٹ ہونے والی چوتھی کھلاڑی رہیں. انہیں ابتدا میں ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا تاہم پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ریویو لیا جس کا فیصلہ پاکستا کے حق میں ہوا.

ایس اے کیمپبل نے 43 رنز بنانے کے لیے 36 گیندیں کھیلیں، ان کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے. سی اے ہنری وکٹ پر آئیں لیکن ایک رن بنانے کے بعد ایمن انور کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں. ویسٹ انڈین کپتان ٹیلر ندا ڈار کا نشانہ بنیں. انہوں نے خاصی دیر وکٹ پر قیام کیا تاہم تیز کھیلنے میں ناکام رہیں. 47 گیندوں پر 43 رنز بنانے والی ٹیلر کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے.فلیچر آؤٹ ہوئیں تو یہ ویسٹ انڈیز کو ساتواں نقصان تھا. تین گیندوں پر چھ رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کھلاڑی کی وکٹ ایمن انور کے حصے میں آئی.جواب میں پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا.پاکستانی اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنائے.کپتان بسمہ معروف نے 38 جب کہ ندا ڈار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں