7

پاکستانی شہریت ملتے ہی ڈیرن سیمی کا نیا نام رکھ دیا گیا

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرنے اور گراں قدر خدمات پر حکومت نے ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کے ساتھ ساتھ اعلی ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔حکومتی اعلان کے بعد پاکستانی ہونے پر ڈیرن سیمی کا نیا نام بھی سامنے آگیا ہے، پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور اور لیجنڈری بیٹسمین ہاشم آملہ نے بتایا کہ جب سے پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ ہوا ہے ہم ڈیرین کو سیمیستان کہہ کر پکارتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے بتایا کہ ازراہ مذاق کپتان کو ڈیرن سیمیستان کہتے ہیں، ان کی پاکستان کے لیے بڑی خدمات ہیں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے کھلاڑیوں میں شعور اجاگر کیا۔ہاشم آملہ نے کہا کہ ڈیرن سیمی کی خدمات کا اعتراف اور سراہنا خوش آئند اقدام ہے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔پاکستانی امپائر علیم ڈار کی تعریف کرتے ہوئے ہاشم آملہ نے کہا کہ علیم ڈار پاکستان کا فخر ہیں، میرا ان سے اچھا تعلق ہے، میں سب امپائرز کی عزت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں