5

ایک طرف عدلیہ سے تصادم نہ کرنے کی باتیں دوسری جانب ججز کو ٹیز کیا جا رہا ہے، عرفان قادر

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کہتے ہیں کہ خالد جاوید کو اٹارنی جنرل لگانے کا مطلب یہ ہےکہ حکومت بیک فٹ پر چلی گئی ہے . نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر کا کہناتھا کہ ایک جانب حکومت کہتی ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ کوئی تصادم نہیں چاہتی دوسری جانب ججز کو ٹیزکیا جا رہا ہے .

اب وزیر اعظم عمران خان کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ہے. دوسری جانب نئے اٹارنی جنرل خالد جاوید کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس نہیں

لڑوں گا.نہیں چاہتا کہ کوئی میرے کام میں مداخلت کرے. لگتا تھا کہ میری بات پر وزیراعظم عمران خان مجھے اٹارنی جنرل نہیں لگائیں گے. لیکن انہوں نے مجھے اٹارنی جنرل لگایا کیونکہ میں ایک پروفیشنل آدمی ہوں. میری کسی کے ساتھ سیاسی وابستگی نہیں ہے.وزیراعظم کو مجھ سے جو توقعات ہیں ان پر پورا اتروں گا.عدلیہ کی عزت میں اضافے کا باعث بنوں گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں