8

تیسرے کلمے کے کرشمات دنیا کے سارے غم فکریں

میں سفرکےلئےٹرین میں چڑھا اورایک جگہ بیٹھ گیا وہاں پرکافی لوگ بیٹھےتھے . میں تسبیح نکال کر پڑھنے بیٹھ گیا .ایک صاحب جو رحیم یارخان کے وکیل تھے انہوں نے کہا صوفی صاحب کیا تسبیح پڑھ رہے ہو،میں خاموش رہا. ان کا چہرہ ان کا لہجہ بتا رہا تھا کہ وہ فارغ بیٹھے ہیں اورمزاق کرنا چاہتے ہیں. مجھے پھرکہنے لگے کہ لگتا ہےعرش پر پہنچے ہوئے ہیں. میں پھر خاموش رہا کچھ نہ

بولا میں جان بوجھ کر نہیں بول رہا تھا کہ زیادہ چھیڑے توکام چھیڑے. ساتھ ان کا کوئی شاگرد تھا اس نے بھی فقرہ کسا اس نے کہا لگتا ہے پہنچی ہوئی سرکار ہے دوسرے نے کہا نہیں اتنی بھی پہنچی ہوئی نہیں ہے ہم بھی آخروکیل ہے ہم سارا کچھ جانتے ہیں اچھا ٹھیک ہے کب تک خاموش رہتے ہیں. میں چپ کرکے تسبیح کرتا رہا پھروہ خاموش ہوگئے اورپھرآپس میں باتیں کرنے لگیں. انہوں نے مجھے وقفہ دیاجان بوجھ کر. میں خاموش بیٹھا پڑھتا رہا. پھر بولے کہ آپ بولے نہیں ہم نے اتنی دیر آپ کا انتظار کیا. میں نے کہا اب بولوں میں. میں نے کہا میں اصل میں ایک ایسا زکر کر رہا ہوں جس کے یہ فائدے ہیں،زکر نہیں بتایا. میں اصل میں تین تسبیحات مکمل کر رہا تھا اورتیسراکلمہ پڑھ رہا تھا. میں نے کہا ایک ایسا زکر کر رہاہوں جس کے یہ فائدے

ہیں. جو اس کو سبحان اللہ 100 دفعہ پڑھ لے اور پڑھنے میں تین سے چار منٹ لگتے ہیں جنت میں اللہ 100 ایسے درخت لگادےجس کے نیچے عربی نسل کا سفید تیز رفتارگھوڑاایک مہینہ بھی درخت کے سائے کے نیچے دوڑتا رہے تو درخت کا سایہ ختم نہیں ہوگا ایسے اللہ 100 درخت لگائےگا. یہ بھی انداز نبوت ہے دعوت دینے کا. نفع پہلے بتایانفع کا سامان بعد میں بتایا. میں نے کہا اس کا اگلہ فائدہ یہ ہے کہ جو الحمدللہ اس کو پڑھےگا اللہ تعالی ساری کائنات کو ساتوں آسمان،ساتوں زمینیں ان ساری چیزوں کوجمع کرے تو یہ رائی کے زرے کے برابرقیامت کے دن جوترازو پڑا ہوگا جس میں نیکیاں اور بدیاں تولی جائیں گی اس ترازومیں اگر یہ زکر رکھ دیا جائے تو وہ ترازواتنابڑا ہوگاکہ یہ کائنات رائی کے دانےبرابر ہوگی میں وہ پڑھ رہا ہوں جس کو ایک دفع پڑھیں تو آدھا ترازو بھی جائے ایسے میں 100 دفعہ پڑھ رہا ہوں اور 100 دفعہ پڑھنے سے کیسے ترازوہوں گے.

سبحان اللہ پڑھنے کا دوسرافائدہ یہ ہے کہ 100 دفعہ پڑھنے سے زمین وآسمان کا جتناخالی ہے سارانیکیوں سے پھرجاتاہے. پھر میں نے اللہ اکبر نہیں بتایا میں نے کہا میں ایسا وظیفہ پڑھ رہا ہوں جس کو چندلمحےچندمنٹ لگتے ہیں لیکن پڑھنےوالے کو وہ نورملتاہےکہ قیامت کے دن ساراجہاں اندھیرا میں ہوگااس کے پاس نورہوگااوریہ تقسیم کرے گا. اوراس کے پڑھنے والے کو اللہ عرش کا سایہ دے گا. اور ساراجہان دھوپ میں ہوگا زمین تانبےکی ہوگی اور اللہ کا جلال ہوگا اور کوئی وارث نہیں ہوگا سوائے مدینےﷺ والے کے. اور یہ وہ زکرہےجس میں عرش کا سایہ نصیب ہوگا وہ بندے کہنے لگے کہ کمال ہے، ہمیں بھی بتائیں آپ کیا پڑھ رہے ہیں. میں نے کہا …… میں آپ کو کیوں بتائوں. میں کہا لہزا میں نے آپ کو بتا دیا ہے اب چپ کر کے مجھے پڑھنے دیں. آگ تو میں نے لگادی. اب ان کے اندر بے چینی تھی کہ یہ کیا کر رہا ہے . قرآن کہتا ہے کہ دعوت ایسے انداز میں دوکہ اس کو بات بھلی لگے. اب اصل میں میرے جی میں یہ تھا کہ اخبار تھک گئی ہے اب ان کو ایسا اللہ کا نام آجائے پڑھتے جائیں، پتہ نہیں حادثہ ہو مرجائیں یاگھرجاتے ہی ختم ہو جائیں یا زندگی کے ابھی کتنے دن سال باقی ہیں اور ہم اس دن سے رخصت ہو جائیں. اب میں چپ کر کے پڑھنے بیٹھ گیا. کوئی مولوی صاحب کہتا ہے کوئی صوفی صاحب کہتا ہے کوئی کہتا ہے باباجی ہمیں بھی بتائیں. تھے تو سارے فارغ اب وہ کہنے لگیں کہ اب بتائیں نہ یہ کیا بات ہوئی نفع والی چیز خود پڑھ رہے ہیں ہمیں نہیں بتارہےیہ کوئی فقیری ہوتی ہے.

وہ مجھے غیرت دلانے لگے. میری غیرت کو چیلنج کرنے لگ گئے یہ کوئی مسلمان ہے. میں چپ کرکے پڑھتا رہا. ایک تو غصہ آگیاباقی بیچارے نارمل رہے جب دیکھا کہ آگ بھڑک اٹھی ہے اب اس میں ایک چٹکی ڈولوں گا تو بھانبڑمچ جائے گا. پھر میں نے انہیں بتایا کہ یہ تیسرا کلمہ ہے جس کے میں نے فائدے بتائے ہیں. ایک سبحان اللہ پڑھنے کے فائدے ایک الحمدللہ پڑھنے کے فائدے ایک اللہ اکبر پڑھنے کے فائدے. اور ابھی میں لاحول ولاقوۃالاباللہ العلی العظیم کے فائدے نہیں بتائے. پھر میں نے اس کے فائدے بتائے کہ عرش کے خزانوں سے ایک خزانہ ہے لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم. اور اس کے 100 فائدے ہیں اور اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ دنیا کے سارے غم ختم ہو جاتے ہیں اور باقی 99 فائدے اللہ نے سنبھال کرآخرت کے لئے رکھے ہوئے ہیں. ایک فائدہ یہ ہے کہ دنیا کے سارے غم فکریں دردیں سوز پریشانیاں مسائل مشکلات تکلیفیں جادو بندشیں اولاد کے مسئلے گھر کے مسئلے رزق کے مسئلے صحت کے مسئلے نوکری کے مسئلے تجارت کے مسئلے زندگی کی ناکامیاں مشکلات یہ سارے مسائل. لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم. اور باقی 99 جو فائدے ہیں ان کو آخرت کے لئے رکھے لیا ہے کیونکہ دنیا کی مشکل چھوٹی اس کے مسئلے تھوڑے دنیا تھوڑی اس کے غم تھوڑے دنیا ٹھوری اس کی خوشیاں تھوڑی. آخرت بڑی اس کی مشکلات بڑی آخرت بڑی اس کی خوشیاں بڑی. اب جب میں نے انہیں فائدے بتائے کہنے لگے کہ کمال ہے آپ نے تو بڑے اچھے انداز میں فائدے بتائیں ہیں. یہ عمل اچھا لگا ہوتو لازمی لائک اور شیئر کریں جزاک اللہ خیر..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں