7

گندم کی فصل بہت غیر معیاری۔۔!! بحران کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا۔۔۔۔ عبدالعلیم خان نے گندم کی فصل کی کٹائی کے آغاز پر ہی افسوسناک خبر دے دی

سینئر وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے امسال پنجاب گندم کی کٹائی میں 22دن آگے ہے ،صوبے میں گندم کٹائی کا آغاز جنوبی پنجاب سے جبکہ اختتام گوجرانوالہ میں ہوتا ہے . گزشتہ سال گندم کی کٹائی2مئی جبکہ اس مرتبہ 10اپریل سے شروع ہے ،خراب موسم کے باوجودفصل

بہت اچھی ہے اور انشا اللہ کسی قسم کے بحران کا خدشہ نہیں، گندم صوبے سے باہر جانے پر پابندی ہے البتہ آٹا،چوکر،میدہ او ر دیگر مصنوعات پرمٹ کے ساتھ پشاوراور سندھ تک جا رہی ہیں .اسی طرح واضح ہدایات دی جا چکی ہیں کہ پنجاب بھر میں گندم کی بین الاضلاعی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ،لہذاملز مالکا ن کو غیر ضروری طور پر تنگ نہیں کیا جانا چاہیے .اسی طرح پرمٹ کے ساتھ بین الصوبائی گندم بھی لے جائی جا سکتی ہے .

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس رحیم یار خان سے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، جہاں اراکین پنجاب اسمبلی چودھری آصف مجید،میاں محمد شفیق اور میاں محمد شفیع بھی موجود تھے .عبدالعلیم خان نے بزنس کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ خوراک کے شعبے میں آگے آئیں اور دنیا بھر میں پائے جانیوالے جدید رحجانات کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں متعارف کروائیں، حکومت ان کی ہر ممکن سپورٹ کرے گی. زرعی صوبہ ہونے کے ناطے پنجاب کو خوراک کے شعبے میں خود کفیل دیکھنا دیرینہ خواہش ہے ، ہمیں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی جیسی حرکات سے نکل کر مثبت کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہیے . سینئر وزیر خوراک نے چیمبر کی جانب سے پیش کردہ

مسائل بالخصوص فلو ر ملز کی مشکلات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی اور فلور ملزایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عبدالرؤف مختار کو یقین دلایا کہ حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ فلور ملز کو غیر ضروری طور پر ضلعی انتظامیہ یا دیگر ادارے تنگ نہ کریں . انہوں نے کہا آٹا بنانا او ر اسے مارکیٹ میں فراہم کرنا فلور ملزکی بنیادی ذمہ داری ہے جس کیلئے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں