7

چند جڑی بوٹیوں کے حیرت انگیز فوائد٬ ضرور استعمال کریں

موجودہ دورمیں جبکہ دنیا کافی ترقی کرچکی ہے لیکن کئی سوسال گزرنے کے باوجود بھی جڑی بوٹیوں کے فوائد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے . حتٰی کہ اب سائنس بھی صحت کے حوالے سے جڑی بوٹیوں کی طاقت کو تسلیم کرتی ہے .

درد کو کم کرنے، ٹھنڈ اور فلو سے بچانے اور دیگر سنگین مسائل جیسے دل کے امراض، الزائمر، ایگزیما یہاں تک کہ کینسر جیسی مہلک بیماری میں بھی ان کا استعمال مفید ثابت ہو رہا ہے. ویسے تو آپ لوگ گھریلو علاج میں کافی جڑی بوٹیوں کے استعمال اور ان کے فوائد سے آگاہ ہوں گے لیکن ذیل میں چند جڑی بوٹیوں کا ذکر ہے جن کا چھوٹے موٹے گھریلو مسائل سے نمٹنے کے لئے ہر گھر میں ہونا بہت ضروری ہے.

ایلوویرا

صحت ہو یا خوبصورتی دونوں ہی حوالوں سے ایلوویرا کا استعمال بہت مشہور ہے. مصری اور چائنیز اسے زخموں کو بھرنے، جلنے پر مرہم اور بخار کو کم کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں.ایلو ویرا میں الزائمز، وٹامنز، منرلز اور امینو ایسڈ موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ایک مؤثر اور قدیم ہربل دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے.

پودینہ

پودینہ مختلف کھانوں میں ذائقہ اورخوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. مغربی ثقافت میں صحت کے حوالے سے اس کا استعمال بہت مقبول ہے. یہ پیٹ کے امراض اور نظام انہضام کو درست کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. اس کی خوشبو منہ میں موجود گلینڈ اور ہضم کرنے والے انزائمز کو فروغ دیتی ہے. یہ خون صاف کر کے جلد کو چمکدار بناتا ہے.

میتھی دانہ

یہ کھانوں میں استعمال کے حوالے سے کافی مقبول ہے. یہ نہ صرف اپنے ذائقے بلکہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے جانی مانی جاتی ہے. اسے بھوک کی کمی، پی ایم ایس اور مینو پاس کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے. حالیہ ریسرچ کے مطابق یہ خون میں گلوکوز کی سطح کوکم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے .اگر اسے مقررہ مقدار میں استعمال کیا جائے تویہ صحت کے لیے فائدہ مند رہتاہے.

ادرک

مختلف فوائد کی حامل ہونے کی وجہ سے ادرک کو ہزاروں سالوں سے دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے. یہ نہ صرف مخصوص ذائقہ فراہم کرتا ہے بلکہ پیٹ کے مختلف امراض جیسے ڈائیریا،گیس،متلی،الٹی، بھوک کی کمی اور صبح ہونے والی متلی سے بچاتا ہے.تاہم دیگر ادویات کے ساتھ اس کا استعمال نہایت احتیاط اور درست مقدار میں کرنا بے حد ضروری ہے.

لہسن

لہسن ادویاتی خصوصیات کا حامل ہے اسی لئے ہزاروں سالوں سے اس کا استعمال کیا جاتا ہے. یہ خون کے نظام جیسے ہائی اور لو بلڈ پریشر اور دل کے امراض جیسے کولیسٹرول، ہارٹ اٹیک، شریانوں کی سختی اور خون کے بہاؤ میں کمی جیسے مسائل سے بچاتا ہے. کینسر جیسے مرض میں بھی اس کا استعمال مفید رہتا ہے.

ہلدی

ہلدی ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں کی وجہ سے کافی مشہور ہے. اس کا استعمال نہ صرف کھانوں بلکہ دواؤں میں بھی کیا جاتا ہے. یہ ایک ایسا مرکب ہے جو ماحولیاتی زہریلے مادوں کو جو سرطان پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں جسم سے خارج کرتا ہے. اسے ساتھ ساتھ سوزش، جوڑوں کا درد، دل کی حفاظت، ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ، کینسر اور ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں