31

قومی کرکٹر محمد حفیظ گہرے صدمے سے دوچار

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا . سرگودھا میں ڈاکٹر تنویر وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے .

انہوں نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کا بچپن میں علاج بھی کیا تھا.اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ ڈاکٹر تنویر بہت ہی نفیس اور اچھے انسان تھے.اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ دے.قومی کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر تنویر کی موت پر دکھ کا اظہار اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے. خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں مزید 101 افراد جاں بحق. تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا مرض دن بدن زورپکڑتا جا رہا ہے جس سے نئے کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹس کی استعداد کو بتدریج بڑھایا جارہا ہے. 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 7 لاکھ 80 ہزار 825 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں.سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 5 ہزار 834 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ انیس ہزار 536 ہو گئی ہے.پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں

جہاں اب تک 45 ہزار 463 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں. سندھ میں 43 ہزار 790، خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، اسلام ا?باد میں 6 ہزار 236، آزاد کشمیر میں 488 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 38 ہزار 391 مریض صحت یاب ہو گئے.پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 101 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 356 ہوگیا ہے. کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 841 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں. سندھ میں 738، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام ا?باد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 73 اور ا?زاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں.مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی، ترجمان مریم اورنگزیب اور رہنما احسن اقبال کے بعد پارٹی صدر شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں.انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں