20

کوروناکے قاتلانہ حملے جاری،مزید 97قیمتی جانیں ضائع، کیسز میں ہوشربا اضافہ

کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 97افراد کی جان لے لی جبکہ 5,248 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں . حکومتی اعدادوشمار کے مطابق اس وقت تک ملک بھر میں مجموعی طور پر2,729افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد144,478 گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1986 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 53,721ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 88,028ہے .

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں 29,085افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5,248کا نتیجہ مثبت نکلا. سرکاری اعداد وشمار کے مطابق24گھنٹوں میں مزید 97افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 1,986نے کورونا وائرس کو شکست دے دی. 54,138کیسز کے ساتھ پنجاب اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، پنجاب میں اموات بھی ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں

اور اب تک 1,031افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، پنجاب میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد17,710جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد35,397ہے. سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد53,805 ہے، 25,606مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد27,368ہے، سندھ میں اس موذی وائرس کا شکار ہوکر 831جاں بحق ہوئے ہیں. اسی طرح خیبر پختونخوا میں کیسز کی مجموعی تعداد 18,013ہوچکی ہے جن میں سے 4,539صحتیا ب ہوچکے ہیں جبکہ کے پی کے میں اموات 675ہوچکی ہیں. بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8,177،صحتیاب ہونے والوں کی تعداد2,859،ایکٹوکیسز 5,233جبکہ اموات 85 بتائی جاتی ہیں.

اسلام آباد کی بات کریں تووہاں 8,569کیسز کی اب تک تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 2,037صحتیاب ہوچکے، 6,454ایکٹو کیسز ہیں جبکہ78قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں. اسی طرح آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد647ہوگئی ہے جن میں سے 254صحتیاب ہوئے ، ایکٹو کیسز 380جبکہ اموات 13 ہیں. گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,129ایکٹوکیسز ،397، اموات16 جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد716 ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں