9

زبیر علی کو ملک بھر کی سک انڈسٹری کی بحالی کے لئے چیرمین مقرر کر دیا گیا
FPCCI نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (خبر نگار )فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگو نے زبیر علی کو ملک بھر کی سک انڈسٹری کی بحالی کے لئے چیرمین مقرر کیا گیا اس سلسلے میں FPCCI نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا زبیر علی اس سے قبلُ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے نائب صدر ایک سے زیادہ بار ایکزیکٹیو ممبر اور اب بھی FPCCI کے ایکزیکٹیو ممبر منتخب ہوئے ھے جبکہ پشاور سمال چیمبر کے صدر مہمند چیمبر کے ایکُ سے زیادہ بار ایکزیکٹیو ممبر رہے ھیں بحیثیت نائب صدر FPCCI صوبے میں صنعت و تجارت کے ترقی کے لئے شاندار خدمات انجام دیں صوبے کے تمام چیمبر کو ایک پلیٹ فارم پر متعد کیا اور صوبے کے چیمبر ز کے صنعت کاروں اور تاجروں کے ھمرا باہر ملکوں کے دورے بھی کئے بزنس کمیونٹی کی شاندار خدمات اور تجربے پر ملک بھر کی بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کے لئے FPCCI نے کنوینر منتخب کیا نوٹیفکیشن کے مطابق زبیر علی کو یہ پاور بھی دی گئی کے ملک بھر سے صنعت سے وابسطہ تجربہ کار 9 ممبر منتخب کر کے ملک بھر کے بیمار صنعتوں کی بحالی کے لئے کام کا آغاز کریں اور ایک جامع رپورٹ مرتب کر کے FPCCI کے ذریع چاروں صوبائی اور وفاقی حکومت کو تجاویزات دیں ہری پور چیمبر کے صدر شہباز مجیدمہمند چیمبر کے صدر ارباب فاروق دیر چیمبر کے صدر نور عالم باچہ ڈی آئی خان چیمبر کے صدر ظفر جلیل مستی خیل اور کوھاٹ چیمبر کے صدر اسد جاوید نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ناصر حیات مگو کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زبیر علی جسے تجربہ کار اعلی تعلیم یافتہ نوجوان صنعت کار کو پاکستان کی بیمار صنعتوں کی بحالی کا چیرمین منتخب کیا یہ پورے خیبر پختونخوا کے لئے بہت بڑا اعزاز ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں