9

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزارت
صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان پر سنگین سوالات اٹھادیے
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کے لیے ڈگری تک نہ چیک کی گئی،آڈٹ پیرامیں انکشاف
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے کل13میں سے محض ایک ڈائریکٹر ریگولر تعینات،آڈ ٹ پیرا کا کوئی جواب نہ دیا گیا

اسلام آباد (محمد جواد بھوجیہ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی طرف سے آڈٹ پیرا میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی تعیناتی کے وقت ان کی ڈگری کی تصدیق تک نہ کی گئی،وہیں مزید انکشاف ہوا ہے کہ وزارت قومی صحت کے پاس اختیار ہی نہیں ہے کہ وہ کسی کو عارضی طور پر سی ای او ڈریپ تعینات کریں اس حوالہ سے وزارت کا یہ اقدام ڈریپ کے سیکشن۔۵)6(کی خلاف ورزی کے ضمرے میں آتاہے،آڈٹ پیرا میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تعیناتی کا اختیار صرف اور صرف وفاقی کابینہ کو حاصل ہے وزارت صحت نے نہ صرف عارضی سی ای او کی تعیناتی کی بلکہ اب تک وہی اس شخصیت اس اہم سیٹ پر براجمان ہیں۔ آڈت حکام کے مطابق تمام تر اختیارات جس میں فنانس کے متعلق اقدامات اور انتظامی امور شامل ہیں یہ تمام اختیارات کا موجودہ سی ای او کی طرف سے استعمال غیر قانونی ہے،اس سوال کے متعلق وزات کے حکام نے آڈٹ حکام کو کوئی جواب نہ دیا۔ایک او ر آدٹ پیرا کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ایکٹ کے مطابق ایک مستقل سی ای او اور 13ڈائریکٹرز کی مستقل تعیناتی ایک بورڈ کے زرئعے ہوگی جس کی منظوری حکومت دے گی،آڈٹ میں کہا گیا ہے کہ 13میں سے صرف ایک ڈائریکٹر (کاسٹنگ اینڈ پرائیسنگ)ہے جو مستقل بنیادوں پر تعینات ہیں ان کے علاوہ کوئی اایسا ڈائریکٹر موجود نہیں جو مستقل بنیادوں پر کام کررہے ہیں،مستقل سی ای او اور ڈائریکٹرز کی عدم تعیناتی کی وجہ سے اتھارٹی غیر فعال ہوچکی ہے،وہیں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ نے جعلی ڈگری پر تعینات سابق سی ای او کی تعیناتی پر فیصلہ التواء کا شکار ہے،وہیں آڈ ٹ پیر ا میں انتہائی سنگین انکشاف ہوا کہ سابق سی ای ڈریپ کی تعیناتی کے وقت بورڈ نے ان کی ڈگری تک چیک نہ کی اور نہ ہی اس کی تصدیق کرائی گئی،وہیں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت صحت اور ڈریپ کے بورڈ نے جعلی ڈگری ثابت ہونے کاباوجود اور معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے واضح فیصلہ کے باوجودسابق سی ای او کی نوکری کی برخاستگی پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے،وہیں یہ بھی انکشاف ہوا کہ سابق سی ای او کو باقاعدہ تنخواہ دی جارہی ہے،آڈٹ پیر اکے مطابق عدالتی فیصلہ اور ڈگری جعلی ہونے کے باوجود سابق سی ای او کو 5.67ملین تنخواہ دی گئی ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں