13

ڈالر سستا ہونے کے بعد سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی بڑی خوشخبری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں شاندارتیزی دیکھنے میں آئی جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156 روپے 99 پیسے پر بند ہو گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20 پیسے سستا ہواہے اور 157 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے  

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 43 ہزار 788 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور اب تک 978 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 44 ہزار839 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں