10

اسرائیل کی طرف سے بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کیخلاف طاقت کا استعمال سفاکیت ہے،صاحبزادہ ریاض
عالمی برادری کو تیسری عالمی جنگ سے بچنے کیلئے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا،قبل اول کی آزادی اولین ترجیح ہونی چاہیے
فلسطین کو ایک مکمل ریاست کے حقوق دے، فلسطین کو اپنی فوج رکھنے کا حق بھی ملنا چاہیئے،ممتاز کارکن انسانی حقوق کا ریلی سے خطاب

اسلام آباد(خبر نگار) ممتاز کارکن انسانی حقوق صاحبزادہ ریاض کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا نہتے، پرامن اور بے گناہ فلسطینی مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران طاقت کا بے دریغ استعمال بربریت اور سفاکیت کی بد ترین مثال ہے امت مسلمہ تمام مسائل کا واحد حل اتحاد امت اور ملی وحدت میں مضمر ہے، قبلہ اول کی آزادی کیلئے اسلامی ممالک کا اپنے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلی سے خطاب میں کیا۔صاحبزادہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو تیسری عالمی جنگ سے بچنے کیلئے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا،، تمام مسلمان ممالک کو قبلہ اول کی ٓزادی کو اپنی پہلی ترجیح بنانا ہوگا اور امت مسلمہ کو مشترکہ آزادی القدس آرمی بنانی چاہیئے تاکہ مسئلہ فلسطین حل ہو سکے۔ دہشتگرد اور ناجائز ریاست اسرائیل کا نہتے، پرامن اور بے گناہ فلسطینی مسلمانوں پر مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران طاقت کا بے دریغ استعمال بربریت اور سفاکیت کی بد ترین مثال ہے، اسرائیلی جنگی طیاروں کی فلسطینی علاقوں میں بمباری کے نتیجے میں فلسطینی بچوں اور عورتوں سمیت سینکڑوں بے گناہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ کی جانب پیش قدمی قطعی بلاجواز اور ظالمانہ اقدام ہے،، عرب ممالک تیل کی سپلائی بند کر کے دنیا کو اسرائیل نواز فلسطین پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں،اسلامی ممالک کو اپنی اقوام متحدہ بنای چاہیئے،عالمی برادری کو تیسری عالمی جنگ سے بچنے کیلئے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا، ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم پاکستان کو اس حوالے سے خط لکھ کر انہیں انکی کی ذمہ داریوں سے آگاہ کریگی کیونکہ مسئلہ فلسطین کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور اسکے حل کیلئے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو چاہیئے کہ وہ فلسطین کو ایک مکمل ریاست کے حقوق دے، فلسطین کو اپنی فوج رکھنے کا حق بھی ملنا چاہیئے، تمام مسلمان ممالک کو قبلہ اول کی ٓزادی کو اپنی پہلی ترجیح بنانا ہوگا اور امت مسلمہ کو مشترکہ آزادی القدس آرمی بنانی چاہیئے تاکہ مسئلہ فلسطین حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں