10

آل پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے ملکی اداروں اور جنرل مشرف کے خلاف نازیبا بیانات کی شدید مذمت
حامد میر نے غلیظ زبان استعمال کرکے غیر ملکی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی ہے،الزامات غیر ملکی ایجنڈا کا شاخسانہ ہیں،صاحبزادہ ریاض
مذموم بیانیے سے قربانی دینے والے جوانوں، افسروں اور شہدا کے لواحقین کی دل شکنی ہوئی،مرکزی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ کی گفتگو

اسلام آباد (محمد جواد بھوجیہ ) مرکزی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ صاحبزادہ ریاض نے حامد میر اور چند دیگر صحافیوں کی طرف سے ملکی اداروں کے خلاف غلیظ زبان کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔میٹرو واچ سے خصو صی گفتگو میں صاحبزادہ ریاض کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق اور ثبوت کے صحافیوں پر حملوں کے الزامات آئی ایس آئی پر لگا ناغیر ملکی ایجنڈے کا شاخسانہ ہے. حامد میر نے غلیظ زبان استعمال کرکے غیر ملکی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کی ہے. جو بات میاں نواز شریف نے فوج کے خلاف ادھوری چھوڑی تھی وہ حامد میر نے مکمل کردی.حامد میر کے اس بیانیے سے پاک فوج کے قربانی دینے والے جوانوں، افسروں اور شہدا کے لواحقین کی دل شکنی ہوئی ہے۔اب بہت ہوگیا ایسے عناصر کا فوری قلع قمع کیا جائے جو ریاست مخالف اس طرح کے بیانیے تشکیل دیتے ہیں۔غیر ملکی ایجنڈا کو پروان چڑہانے والے ان عناصر کا اگر بروقت تدارک نہ کیا گیا تو مل کا بہت نقصان ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ میں جنرل مشرف کے خلاف حامد میر کے بیان سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف حتمی کاروائی کی جائے۔جنرل مشرف کی پاکستان کی لیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی لوگ جو آج جنرل مشرف کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں ماضی میں جنرل مشرف کے قصیدے پڑھتے تھے اور دن رات ان کی زبان پر جنرل مشرف کا نام رہتا تھا تاہم اب یہی لوگ بیرونی ایجنڈا کی آڑ میں جنرل مشرف اور افواج پاکستان کے خلاف مذموم مقاصد کے حصول کے لیے الزام تراشی کررہے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں