![]() |
نیوزی لینڈ کا دورہ اور جے ایف تھنڈرپاکستان نے برطانیہ کے دباو پر ارجنٹائین کے ساتھ جے ایف تھندڑ کی ڈیل منسوخ کرنے سے انکار کیانیوزی لینڈ نے برطانیہ کے دباو پر سیریزبغیر کسی وجہ کے منسوخ کر کے تاج برطانیہ کے حلف کی پاسداری کی تاریخ میں امریکا نے ناگا ساکی اور ہیرو شیما پر ایٹم بم گراکر ایٹمی جنگ شروع کی تھیفائیو آئی نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر سپورٹس بم گرا کر نئے دور کی جنگ کا آغاز کر دیا
نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورہ کے پراسرار انکار کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان آنے سے انکار کرے گی دنیا کی اکثریت کو ابھی تک علم ہی نہیں کہ اس ساری سازش کے پیچھے محرکات کیا تھے آج ہم آپ کو اس حقیقت سے پردہ آٹھانے کی کوشش کرتے ہیں1982میں ارجنٹائن اور یوکے کے درمیان جزائیر فالک لینڈ پر قبضہ کے حوالے سے دو اپریل سے 14جون تک جنگ ہوئی اور یہ جنگ یو کے نے جیت لی اور دنیا نے جزائیر فالک لینڈ پر یوکے کے قبضہ کو تسلیم کر لیا یہ جزائیر 12000مربع میل اور 776چھوٹے چھوٹے جزائیرپر محیط ہیں ماضی میںان جزائیر پر کبھی فرانس کبھی ارجنٹائین اور کبھی یو کے کا قبضہ رہا 1833سے یو کے ان جزائیر پر قابض ہے وہاں کی حکومت مقامی ہے لیکن برطانیہ نے ان جزائیر کی دفاع اور فارن آفیرکی ذمہ داری لے رکھی تھی 1982میں ارجنٹائین نے ان جزائیر پر پھر قبضہ کر لیا اور دو ماہ بعد برطانیہ نے جنگ شروع کی اور جیت کر فالک لینڈ جزائیر پر اپنا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا لیکن پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے آج تک یوکے کے فالک لینڈ پر قبضہ کو تسلیم نہیں کیااور ارجنٹائین نے ہمیشہ سے پاکستان کی مسئلہ کشمیر سمیت ہر معاملہ پر حمایت کی ہے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات اس وقت مثالی ہیں
اب ہم آپکو بتاتے ہیں کہ معاملہ کیا ہوا رجنٹائین نے اپنی معیشت کو بہتر کیا اور اپنے آپ کو طاقتور بنانے کا ارادہ کیا اور اس نے2015میں سویڈن سے جے اے ایس 39گرپن فائیٹر جنگی طیارے خریدنے کے معاہدہ کرنے کی کوشش لیکن سویڈن نے برطانیہ کے دباو پر وہ ڈیل منسوخ کر دی۔اس دوران امریکا نے ایف سولہ جبکہ کئی ممالک نے ارجنٹائین کو جنگی طیارے فروخت کرنے بارے پیشکش کی لیکن ارجنٹائں نے پاکستان سے 12جے ایف 664ملین ڈالر میں تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ایسے میں جب برطانیہ کو علم ہوا تو سویڈن کی طرح برطانیہ نے پاکستان پر بھی پریشر بڑھایا اور انکے سیکریڑی آف سٹیٹ اس حوالے سے بھاری وفد کے ہمراہ پاکستان آئے اور پاکستان کو باور کروایا کہ ارجنٹائین کا دنیا میں صرف ایک ملک دشمن ہے اور وہ برطانیہ ہے اور اگر آپ انہیں طیارے دینگے تو ہمارے خلاف ہی استعمال ہونگے لیکن کہا جاتا ہے کہ پاکستان نے برطانیہ کو بھی ابسولوٹلی ناٹ یعنی مکمل سرخ جھنڈی دکھائی اور برطانیہ نے اس سلسلہ میں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے بھی نکال دیا اور فیٹف سمیت کئی مزید لالچ بھی دیے لیکن کہا جاتا ہے کہ اس دوران پاکستان کی ارجنٹائن کے ساتھ ڈیل حتمی مراحل میں داخل ہو گئی اور اس دوراں بھارت نے برطانیہ کو ورغلایا اور انہیں پاکستان کے دورہ سے اور نیوزی لینڈ کے دورہ سے روکا اور ایک خود ساختہ فائیو آئی کی رپورٹ تیار کروائی اور سب کو علم ہے کہ فائیو آئی ممالک میں امریکہ برطانیہ ،کینیڈہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں امریکا کو ہم نے پہلے ہی سرخ جھنڈی مکمل ناں کر دی تھی اور یہ بھی سب کو علم ہے کہ کینیڈہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں وزیر اعظم انکے اپنے ہیں لیکن وہ حلف تاج برطانیہ کا ہی اٹھاتے ہیں یعنی یہ تینوں ممالک کامن ویلتھ کے ممالک تو ضرور ہیں لیکن حکم ابھی بھی تاج برطانیہ یعنی ان تین ممالک کینیڈہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا بادشاہ ابھی بھی برطانیہ کا ہی ہوتا ہے اب آپ کو سمجھ آ ہی گئی ہو گی کہ اصل لڑائی کھیلوں کے میدانوں میں سیکورٹی کی نہیں نہیں بلکہ یہ لڑائی اب ایک سیاسی جنگ بن گئی ہے اور کھیلوں کے میدانوں میں اب سیاست نہیں بین القوامی سیاست کا راج ہونے جا رہا ہے پہلے جنگیں ٹینکوں اور طیاروں سے جیتی جاتی تھیں اور پھر رفتہ رفتہ یہ جنگیں کھیلوں کے میدانوں میں لڑی جانے لگیں لیکن اب کھیلوں کے میدانوں میں بین القوامی سیاست نے ہاتھ رکھ لیا ہے اور لگ رہا تھا کہ ففتھ جنریشن کے اس دور میںجہاں ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر بمباری ہوتی تھی اب کھیلوں کے میدان بھی ناگا ساکی اور ہیرو شیما ہی بنیں گے لیکن تاریخ یاد ررکھے گی کہ کھیلوں کے میدان ویران کرنے کا اغاز پھر سے پنڈی سے ہوا ہے اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم امریکا کی جانب سے ایک نیا ناگا ساکی اور ہیرو شیما کے طور پر جانا جاے گا