310

عائشہ عمر کا بھارتی گانے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی:  اداکارہ عائشہ عمر کا بھارتی گانے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

عائشہ عمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے دوست کی شادی میں بھارت کے مقبول گانے ’’منی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے‘‘ پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

یک سوشل میڈیا پیج پر جہاں عائشہ عمر کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ اس ویڈیو پر عائشہ عمر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ ڈانس کرتے ہوئے بہت مزہ آیا حالانکہ وہ مصروفیت کی وجہ سے ڈانس کی زیادہ پریکٹس نہیں کرسکی تھیں۔

عائشہ عمر نے یہ بھی بتایا کہ ڈانس کے دوران ایک کانچ کی چوڑی ٹوٹ کر ان کے پیر میں چبھ گئی تھی لیکن اس کے باوجود انہوں نے ڈانس مکمل کیا۔

تاہم جہاں عائشہ عمر کے ڈانس کو پسند کیا جارہا ہے وہیں بہت سارے لوگ سوشل میڈیا پر ان کے لباس کی وجہ سے انہیں شرم کا احساس دلاتے ہوئے ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں