10

پاکستانی کرکٹرز بھی یوم آزادی پر پرجوش

دنیا میں پاکستان کی مثبت شکل پیش کرنے میں ہمارے کرکٹرز کا کلیدی کردار ہے۔ قومی کرکٹرز ہر ایونٹ اور تہوار کے موقع پر پاکستان سے محبت اور عقیدت کا برملا اظہار کرتے ہیں۔

آج ملک کی 71 ویں سالگرہ کا جشن بھی ہمارے یہ اسٹارز دھوم دھام سے منا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

وسیم اکرم:

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج ہم صرف تاریخ کو ہی عزت نہیں بخش رہے بلکہ بحیثیت قوم ہم اپنے مستقبل کا جشن منا رہے ہیں۔

شاہد آفریدی:

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں لکھا، ’آئیں اس جشن آزادی پر مل کر عہد کریں کہ ہم سب اس ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘آزادی ایک نعمت ہے، اس کی قدر کیجئے۔ پاکستان زندہ باد!’

اس جشن آزادی آئیں مل کر عہد کریں کہ ہم سب مل کر اس ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ تبدیلی خود سے کیونکہ ہم اس ملک سے ہیں اور یہ ملک ہم سے۔ آزادی ایک نعمت ہے اس کی قدر کیجئے۔ پاکستان زندہ باد
وقار یونس:

سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’تمام دوستوں، ہم وطنوں کو 14 اگست کی آزادی اور 2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو‘۔
محمد حفیظ:

سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے بچوں کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

فخر زمان:

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

عماد وسیم:

آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کو آزادی کی مبارک باد دی۔

حسن علی:

فاسٹ بولر حسن علی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں