10

شعیب نے بتادیا ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ہاں آئندہ ماہ اکتوبر کے آخر تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جوڑے کے ہاں یہ پہلا بچہ ہوگا، اس لیے دونوں ممالک کے لوگ اس حوالے سے زیادہ پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ ان کی اولاد کو کس ملک کی شہریت حاصل ہوگی۔

کیوں کہ شادی کرنے کے 8 سال بعد بھی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو اپنے اپنے ملک کی شہریت حاصل ہے اور دونوں ہی اپنے ممالک کی قومی ٹیموں کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔

جس طرح ان کی شادی کے وقت یہ سوال کیا جاتا تھا کہ ثانیہ مرزا شادی کے بعد بھارتی شہریت چھوڑیں گی یا نہیں، اسی طرح اب یہ سوال کیا جاتا ہے کہ ان دونوں کی اولاد کس ملک کی شہری ہوگی۔

اگرچہ اس حوالے سے گزشتہ ماہ 12 اگست کو ثانیہ مرزا نے بھی وضاحت کی تھی کہ ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے، تاہم اب شعیب ملک نے بھی اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔

ثانیہ مرزا نے واضح جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا انہیں اس کی کوئی فکر نہیں کہ ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے۔

ثانیہ مرزا نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ’ ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں’۔

تاہم اب شعیب ملک نے اس پر تفصیلی جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شعیب ملک نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کے بچے کس ملک کے شہری ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں