7

اسلام آباد، لاہور سمیت کئی شہروں میں دھرنا مظاہرین کی پکڑ دھکڑ

ملک کے متعدد شہروں میں پولیس نے چھاپے مار کر دھرنا مظاہرین اور تحریک لبیک کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں تحریک لبیک کے مزید 230 مظاہرین کیخلاف دو نئے مقدمات درج کرکے دس مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں مقدمات میں مقامی رہنماوٴں محمود الرحمان اور رضوان رضوی مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ وفاقی پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے توڑ پھوڑ میں ملوث 30 افراد کی شناخت کے بعد صبح سویرے مظاہرین کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے 18 افراد کو جیل بھی بھجوا دیا ہے۔

راولپنڈی میں تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 18 مقدمات میں نامزد 200 میں سے 32 کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور 80 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔

لاہور میں پولیس نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا اور تحریک لبیک کے زیر حراست کارکنوں کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے۔ پولیس نے سوشل میڈیا، سی سی ٹی وی کیمروں اور نادرہ کی مدد سے 52 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے 8 کارکنوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ تھانہ سول لائن میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر بھی سیل کردی گئی ہے۔

مانانوالہ میں بھی پولیس نے دھرنا دینے والے 60 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 6 کو گرفتار کرلیا۔ سرگودھا میں اشتعال انگیز تقاریر پر سابق لیگی ایم این اے اسلم کچھیلا سمیت 270 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ادھر شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پنڈ دادن خان میں بھی تحریک لبیک کے 27 نامزد اور 20 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں