11

اسلام آباد کلب انتظامیہ کی شاہ خرچیاں،2وکیلوں کو لاکھوں روپے ادا

اسلام آباد کلب انتظامیہ کی شاہ خرچیاں،2وکیلوں کو لاکھوں روپے ادا
اسلام آباد اسلام آباد کلب انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے وکیلوں کو 42 لاکھ روپے دیئے جس کو غیر قانونی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ بھاری رقوم وصول کرنے والوں میں اسلم خاکی 14 لاکھ 60 ہزار جبکہ ایڈووکیٹ فضل صدیقی نے 27 لاکھ 68 ہزار وصول کر رکھے ہیں۔ انتظامیہ کلب نے ان وکلاء کو بھاری رقوم اعلیٰ اختیاراتی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ادا کر رکھی ہیں ۔

کلب انتظامیہ نے مہمانوں کو پک ایند ڈراپ کے نام پر 52 لاکھ روپے کی گاڑیاں ہائر کر رکھی ہیں دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ انتظامیہ نے عیر قانونی طریقہ سے 13 کروڑ روپے سے کمرشل بینکوں سے بانڈز خرید رکھے ہیں جبکہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 36 کروڑ روپے کی خریداری کر رکھی ہے اور اشتہارات دیئے بعیر کھانے پینے کی اشیاء 65 کروڑ روپے مالیت کی خریدی گئی ہیں

انتظامیہ نے کنسلٹنٹ کو غیر قانونی طریقہ سے پانچ کروڑ روپے دے رکھے ہیں کلب میں من پسند افراد کو کھپانے کیلئے غیر قانونی طریقہ سے نئی آسامیاں پیدا کر رکھی ہین اور کم تعلیم یافتہ لوگوں کو چپکے سے بھرتی کرلیا گیا ہے اعلیٰ اتھارٹی نے کلب کے سیکرٹری کی تعیناتی کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کلب کے صدر اور انتظامی کمیٹی کی تشکیل اور تعیناتی کو بھی غیر قانونی قرار دے کر متعلقہ اشخاص کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں