16

آرمی چیف کی توسیع کیخلاف مافیا کیا گھنائونی سازش کر رہاہے؟ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

 مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدمت ملازمت کیخلاف درخواست دائر کرنے کے تانے بانے اپوزیشن سے ملتے ہیں۔ اور اس مافیا کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹ موجود ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اینکر پرسن عادل شاہزیب

سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعواننے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ایسی چیزیں باہر لائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سودے بازی کررہی ہے۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اہم پریس کانفرنس کریں گے اور پریس کانفرنس میں لندن اپارٹمنٹس کے حوالے سے مزید انکشافات کریں گے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پورے مافیا کے بارے میں آگاہ ہیں۔

مافیا کے سرگرم ہونے کا اندازا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل ہوا تو سٹاک مارکیٹ کا بہت برا حال ہوا۔عمران خان نے صرف اپوزیشن پر بات نہیں کی مگر تمام مافیا کے حوالے سے بات کی۔یہ مافیا پاکستان میں ہر شعبہ کے ساتھ منسلک ہے اس مافیا ملکی مفاد میں نہیں بلکے ذاتی مفاد کیلئے

سب کچھ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے وزیراعظم نے تمام مافیا کو چیلنج کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر سودے بازی کررہی ہے۔واضح رہے کہ مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر اہم پریس کانفرنس کریں گے اور پریس کانفرنس میں لندن اپارٹمنٹس کے حوالے سے مزید انکشافات کریں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بہت سے چیزوں کے بارے میں عمل ہے مگر ملکی مفاد میں باہر نہیں لائی جا رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں