29

آسٹریلیا میں گیلی پچ کیسے منٹوں کی خشک کر دی گئی تماشائی طریقہ کاردیکھ کر حیران وپریشان ہوگئے

 ذہین آسٹریلوی کیوریٹر نے شدید بارشکے باوجود کلب میچ کے لیے وکٹ کو آگ جلا کر خشک کردیا۔سینٹ کلڈا سینٹس اور میلبورن یونیورسٹی کے مابین ہفتے کو شیڈول کلب میچ کے ایک رات قبل جمعے کو12ملی میٹر بارش ہوئی جس کے باعث پچ کھیلنے کے قابل نہ رہی،میلبورن یورنیورسٹی

کلب ٹیم گذشتہ ہفتے کی صبح سینٹ کلڈا پہنچی تھی ، شہر میں گذشتہ شب کی شدید بارش کے سبب پچ کو کھیل کے قابل بنانے کے لیے کیوریٹر ہیری ٹروٹ اوول غیرروایتی طریقے اپناکر آگ جلاتے ہوئے اسے خشک کرتے رہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل1990ءمیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین شیڈول میچ سے قبل بھیبارش کے باعث متاثر ہونے کا پچ کو سکھانے کے لیے سینٹ لوشیا کے کیوریٹر نے آگ لگا کر پچ کو سکھانے کی کوشش کی تھی ۔

میلبورن یونیورسٹی کرکٹ کلب کے جنرل منیجر جین لیو ک ڈیسماریئس کا کہنا تھا کہ پچ کو سکھانے کے لیے آگ لگانا ان کی ٹیم کے کھلاڑیو ں کے لیے ایک نیا تجربہ تھا جس سے وہ خوب محظوظ ہوئے ،اگر کیوریٹر پچ سکھانے کے لیے آگ نہ لگاتا تو ہمیں دوپہر ڈھائی بجے بھی میچ شروع کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا جس میں ہم اس دن کامیاب ہوئے تھے۔میلبورن یورنیورسٹی نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں