تھائی لینڈ کے شہری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے اپنے ساتھ ہونے والے ایک انوکھے واقعے کا ذکر کیا۔
سومکیات تھاورنسک نامی شہری نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس کے کمرے میں لگے ائیرکنڈیشنر میں سے رات کے اوقات میں کچھ آوازیں آنا شروع ہوئیں جس پر اس نے ائیرکنڈیشنر کھولا تو وہ اس میں سانپ دیکھ کر حیرت اور خوف کی تصویر بن گیا۔
سومکیات نے جیسے ہی ائیرکنڈیشنر کھولا تو وہ زور سے چیخ اٹھا کیونکہ اس میں سانپ رینگ رہے تھے۔
اس نے اپنی فیس بک کی پوسٹ میں لکھا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کس طرح کے سانپ تھے اور یہ یہاں پر کیسے آئے، جب اس نے ان سانپ کو پکڑ کر باہر نکالا تو یہ کُل 5 سانپ تھے۔