0

اداکار انسٹا گرام پر صرف ایک پوسٹ کے ذریعے کیسے کروڑوں روپے کماتے ہیں، آپ بھی روپے کما سکتے ہیں

نیو یارک (ویب ڈیسک) رواں سال انسٹا گرام کے ذریعے اربوں روپے کمانے والوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ فہرست میں کائلی جینز سب سے آگے ہیں جو ایک پوسٹ کے ایک کروڑ دو لاکھ 66 ہزار ڈالر وصول کرتی ہیں۔ فہرست میں بالی ووڈ پریانکا چوپڑا بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک فہرست جاری کی گئی ہے، اس فہرست میں انسٹا گرام کے ذریعے اربوں روپے کمانے والوں میں سب سے آگے ہالی ووڈ کی ریئلیٹی ٹی وی سٹار کائلی جینر ہیں جو پوسٹ کے ایک کروڑ 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز (تقریباً پونے دو ارب پاکستانی روپے) وصول کرتی ہیں۔اس فہرست میں گلوکارہ آریانا گرانڈے فہرست میں 9 لاکھ 96 ہزار ڈالرز (تقریباً 15 کروڑ روپے)

کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پریانکا چوپڑا صرف ایک پوسٹ کرنے کے دو لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 4 کروڑ پاکستانی روپے ) لیتی ہیں۔سٹار فٹبالر رونالڈو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں، انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 17 کروڑ سے زائد ہے۔ رونالڈو انسٹاگرام پر پوسٹ کے 9 لاکھ 75 ہزار ڈالرز (تقریباً 15 کروڑ روپے) وصول کرتے ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پریانکا 19 ویں نمبر پر براجمان ہیں، وہ ایک پوسٹ کرنے کے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز (تقریباً 4 کروڑ روپے) وصول کرتی ہیں۔ بھارتی کپتان انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کرنے کا 1 لاکھ 96 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً دو کروڑ 25 لاکھ روپے) وصول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں