0

اسد عمر کا مستعفی ہونے کے بعد عوام کی حمایت پر اظہار تشکر

سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے گزشتہ دو روز کے دوران عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرسابق وزیرخزانہ اسد عمرنے عوام سے گزشتہ دوروز کے دوران عہدے سے استعفے کے بعد ملنے والی حمایت پرشکریہ ادا کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ تعاون کرنے والے لاکھوں عوام تحریک انصاف کے بے مثال اورپرجوش حامی ہیں اوریہ لوگ پارٹی کے نظریات کے محافظ بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں