37

اسلام آباد: ریس لگاتی کاریں پل سے ٹکراگئیں، 2 نوجوان جاں بحق

اسلام آباد کے سیونتھ ایونیو پر ریس لگاتی دو تیز رفتار کاریں پل سے ٹکرا کر الٹ گئیں۔

پولیس کے مطابق سیونتھ ایونیو پر حادثہ دوکاروں کے درمیان ریس کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ تیزرفتاری کے باعث دونوں کاریں پل سے ٹکرا کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں ایک کار میں موجود دو نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا  تاہم حادثے کا شکار دوسری کار میں موجود افراد فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں