10

اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے میاں صاحب جیل میں پھر سے بیمار نہ ہوں، امید ہے جاتی امراء میں چھ ہفتے گزارنے سے ان کا ذہنی تناؤ دور ہوگیا ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ضمانت کی مدت ختم ہونے پر آج شام 6 بجے سے پہلے کوٹ لکھپت جیل منتقل ہو جائیں گے اور وہ پہلا روزہ جیل میں ہی افطار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں