517

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کیلئے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹم فعال کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے لیے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم ( آر ایم ایس) سسٹم فعال کردیا۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آر ٹی ایس سسٹم کا استعمال کیا گیا اور ایک مرتبہ پھر اسے ضمنی انتخابات میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج آر ٹی ایس پر الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے جب کہ ریٹرننگ افسر آر ایم ایس کے ذریعے نتائج بھیجیں گے۔

ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے 7 ہزار 186 پولنگ اسٹیشنز آر ٹی ایس سے منسلک کردیے گئے ہیں اور نادرا کی ٹیم بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہے۔

انتخابی نتائج کی موصولی کا عمل شام 5 بجے کے بعد فوری شروع ہو جائے گا اور نتائج مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا تھا جس کے باعث مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات سامنے آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں