94

الیکشن کمیشن نے سینیٹ ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نےسینیٹ ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔

ای سی پی نے اسحاق ڈار اور رانا محمود الحسن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ای سی پی نے پنجاب سے احد چیمہ، پرویز رشید، حامد خان، راجا ناصر عباس، محسن نقوی، طلال چوہدری، ناصر محمود، محمد اورنگزیب ، مصدق ملک، انوشہ رحمان، بشریٰ انجم بٹ اور خلیل طاہر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے احمد خان، انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

ای سی پی نے سندھ سے مسرور احسن، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی، کاظم علی شاہ، عامر ولی چشتی، فیصل واوڈا، ندیم بھٹو، ضمیر گھمرو، سرمد علی، قرۃ العین مری، روبینہ قائم خانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ سے اقلیتی رکن پونجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں