25

الیکشن کمیشن کی 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی انتخاب کروانے کی تجویز، ذرائع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا، جسے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی منظوری کے بعد آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے شیڈول کی سمری منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ضمنی انتخابات کرانے کے لیے تین تاریخیں ارسال کی گئی ہیں اور 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی الیکشن کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ایک تاریخ کی منظوری کے بعد شیڈول جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 30 سے زائد (قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 19 سے زائد) حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا، ان میں این اے 35، این اے 53، این اے 60، این اے 63، این اے 65، این اے 69، این اے 103، این اے 124، این اے 131 اور این اے 243 شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں