278

امریکی خاتون صحافی ’’سنتھیا ڈی رچی‘‘ کتنی پڑھی لکھی ہیں؟ وہ اب تک کون کونسی نوکریاں کرچکی ہیں؟ پاکستان کیسے آنا ہوا اور اس دوران انہوں نے کون کونسے فائدے اٹھائے؟ بالآخر سب پتہ چل گیا

امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی اپنے ملک کے مختلف شعبوں میں چار ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیے ہوئے ہیں . وہ یوٹیوبر بھی ہیں، ٹریول وی لاگر بھی ہیں، فری لانس جنرلسٹ بھی ہیں، سوشل میڈیا ریسرچ کی ایکسپرٹ بھی ہیں،این جی اوز کے لئے بھی کام کر چکی ہیں جبکہ کمیونیکشن لیکچرر بھی رہ چکی ہیں . 

2010میں جب پاکستان میں ایک بڑا سیلاب آیا تھا تب وہ ریلیف کے ایک مشن پر پاکستان آئی تھیں. 2011میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلے میں امریکہ میں سنتھیا ڈی رچی کے شہر گئے اور ان سے ملے تھے.اور ان کی قابلیت اور تحریک پر خاصےمتاثر ہوئے تھے،2011ہی میں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سنتھیا ڈی رچی دوبارہ پاکستان آئیں . انھیں وزرات صحت میں کمیونیکشن لیکچرر کاعہدہ مل گیا. تنخواہ کے ساتھ ساتھ انھیں سرکاری رہائش، سکیورٹی ، گاڑی اور دیگر مراعات بھی دی گئیں. اس دوران انھوںنے نہ صرف اس وقت کی حکومتی جماعت پیپلزپارٹی بلکہ مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی ،اے این پی اور جے یوآئی (ف ) کی کئی شخصیات سے بھی 

ملاقاتیں کی اور جان پہچان قائم کرلی. پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کے پاسپورٹ کی نقل اورپاکستان آنے کا سفری ریکارڈ حاصل کر لیا ہے. سرکاری ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی دو مختلف پاسپورٹس پر 52 دفعہ پاکستانیں آئیں. ذرائع کے مطابق سنتھیا رچی کا پہلا پاسپورٹ 9 دسمبر 2008 کو جاری ہوا جب کہ امریکی حکام نے سنتھیا رچی کا آخری پاسپورٹ 18 جولائی 2018 کو جاری کیا.ذرائع کا بتانا ہے کہ سنتھیا رچی پاکستان میں پہلی بار 9 نومبر 2009 کو آئیں، صرف 3 دن قیام کے بعد 12 نومبر کو کراچی سے ہی واپس روانہ ہوگئیں. سنتھیا رچی کے پاسپورٹ پر موجود معلومات کے مطابق پاسپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی امریکی ریاست لوئیزیانہ میں 22 اپریل 1976 کو پیدا ہوئیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں