14

انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!!! سماجی رہنماء ماروی سرمد کے گھر سے افسوسناک خبر

اسلام آباد(میٹرو واچ) معروف سماجی رہنماء ماروی سرمد کی ساس انتقال کر گئیں ہیں، وہ گزشتہ 7 دنوں سے علیل تھیں اور مقامی اسپتال میں ززیر علاج تھیں . تفصیلات کے مطابق ماروی سرمد نے اپنی ساس کے انتقال کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ماروی سرمد کا کہنا تھا کہ ’’ میری پیاری ساس،امی جان سلمیٰ منظور انتقال کر گئیں ہیں، وہ پچھلے 7 دنوں

سے پھیپھڑوں کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھیں، انہوں نے اپنے لواحقین میں تین بیٹے راشد منظور ، شاہد منظور اور سرمد منظور کو چھوڑا ہے، اس کے علاوہ انکے غمزدہ افراد میں 6 پوتے اور پوتیاں جبکہ انکے شوہر پروفیسر منظور احمد بھی شامل ہیں ‘‘ .

ماروی سرمد کے پیغام چھوڑتے ہی پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں ان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے جبکہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت بھی کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں