20

انڈیاکو 30سال کے سب سے بُرے معاشی حالات کا سامنا، بھارتی معیشت گھٹنوں کے بل آگری

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کی ہر طرف سے شامت آگئی ہے۔ حق کے لئے کھڑے 20 کروڑ سے زائد بھارتی مسلمان انتہا پسند مودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق بھارت میں مسلمان مخالف شہریت کے خلاف احتجاج کرنے کے بعد بھارتی معیشت کو 30سال کے سب سے بُرے معاشی حالات کا سامنا ہے۔ سینئر تجزیہ کار کامران خان نے

سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہر طرف سے شامت آگئی ہے۔20 کروڑ سے زائد مسلمانون اور دیگر اقلیتیں بھارت کی انتہا پسند حکومت کیخلاف ڈٹ گئیں جس کے بعد بھارت کو 30 سال کے سب سے بُرے معاشی حالات کا سامنا ہے۔ کامران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کیخلاف مظاہروں میں اب تک 27 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کامران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی متعدد ریاستوں میں انٹر نیٹ سروسز بند کر دینا معمول بن چکا ہے۔جس کے بعد مودی حکومت کی مقبولیت کم ہو رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حا ل ہی میں بی جے پی حکومت کو الیکشن میں بُری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ واضح رہے نئی دہلی احتجاج میں مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کی جانب مارچ کیا تھا۔ مظاہرین توڑ پھوڑ کے الزامات سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھ باندھ لئے تھے۔ جس کے بعد

بھی بھارتی انتہا پسند حکومت کے کہنے پر پولیس کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا تارہا ۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ متنازعہ شہریت بل پر پورے بھارت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ جس میں پولیس کی فائرنگ سے اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم خاص طور پر بھارتی مسلمان مودی حکومت کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔ جس کے بعد بھارت کی معیشت کو 30 سال کے سب سے بُرے حالات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں