21

آئی پی ایل نہ ہونے پرکوہلی کو17 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا

آئی پی ایل کے رواں سال انعقاد نہ ہونے کی صورت میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 17 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا . تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سال انعقاد نہ ہونے کی صورت میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 17 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا، سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کو 15،15 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا ہوگا، آسٹریلوی فاسٹ باولر

پیٹرک کمنز کو15.5 کروڑ اور برطانوی آل رائونڈر بین سٹوکس کو12.5 کروڑ روپے کا دھچکا لگے گا .صرف وہی نہیں بلکہ 13 ویں ایڈیشن کیلیے معاہدے کرنیوالے تمام کھلاڑیوں کو خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سے بھارتی بورڈ کو بھی کروڑوں روپے کا ریونیو کی مد میں نقصان ہوگا. کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی سپورٹس انڈسٹری بحران کی زد میں ہے، یورپ کی 5 ٹاپ لیگز کو 13 ملین ڈالر سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے.

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب یورپ میں برطانیہ سب سے زیادہ اموات والا ملک بن گیا ہے. برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اموات 32 ہزار سے تجاوز کرگئیں.جس کے ساتھ ہی برطانیہ یورپ میں سب سے زیادہ اموات والا ملک بن گیا اور اس نے اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا.چین کے شہر ووہان سے گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہونے والا نوول کورونا وائرس دنیا بھر کے 185 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے.اس وائرس سے اب تک 35 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں