11

آج اپوزیشن کا آخری دن ہے پھر (ن) لیگ اور پی پی کا خدا حافظ: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ آج اپوزیشن کا آخری دن ہے پھر (ن) لیگ اور پی پی کا خدا حافظ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ میں بغیر حلف کے بھی عمران کے ساتھ ہوں، یہ بڑی امتحان والی حکومت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اکٹھی نہیں چلے گی، امید ہے پی ٹی آئی جیتے گی اور پھر اپوزیشن کا ٹاٹا بائے بائے ہوگا، آج اپوزیشن کا آخری دن ہے پھر ن لیگ اور پی پی کا خدا حافظ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں