507

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں دو اہم کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کافیصلہ کرلیاگیا

یریز کے پہلے میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد آسٹریلیا کیخلاف دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ، آوٹ آف فارم حارث سہیل اور فاسٹ باولر عمران خان کو ڈراپ کیا جائے گا، محمد عباس اور امام الحق سیریز کے آخری میچ کیلئے ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔میزبان ٹیم آسٹریلیا کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ جبکہ اب دونوں ٹیموں نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کیلئے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینیجمنٹ نے برسبین ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

00:00/00:0100:00Loading Ad Next Video×

ذرائع کے مطابق ٹاپ آرڈر بلے باز حارث سہیل اور فاسٹ باولر عمران خان کو دوسرا ٹیسٹ میچ کیلئے موقع نہیں دیا جائے گا۔حارث سہیل اور فاسٹ باولر عمران خان کی جگہ محمد عباس اور اوپننگ بلے باز امام الحق ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اننگز اور 5 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ آسٹریلوی ٹیم اس سے قبل تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں بھی گرین شرٹس کو 2-0 سے ہرا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں