آن لائن خریداری کی کمپنی ایمازون گذشتہ ماہ ایک لاکھ اضافی عملہ بھرتی کرنے کے بعد اب مزید 75 ہزار بھرتیاں کرنے کی مہم پر ہے .

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے آن لائن خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا .

ایمازون ان امریکی ملازمین کو ان نئی نوکریوں کے لیے درخواست دینے پر زور دے رہا جو کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی ملازمت کھو چکے ہیں.