11

اپیل کا حق بھی گیا،سابق صدر کو ایک اور افسوسناک خبرسنا دی گئی

اہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپیل کیلئے مجرم کو خود حاضر ہونا پڑتا ہے، قانون اپیل کا راستہ دیتا ہے، پرویز مشرف بیمار ہے اگر عدالت مان لے تواپیل ان کے بغیر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے سابق صدر پرویز مشرفکے خلاف عدالتی فیصلے کے ردعمل میں کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ

نوازشریف کیلئے الگ پیمانہ ہواور پرویزمشرف کیلئے الگ پیمانہ ہو۔امکان ہے کہ سپریم کورٹ پرویز مشرف کو رعایت دے کرباہر سے اپیل کا حق فراہم کردے، پرویز مشرف نے ججز کو گرفتارکیا تھا اس سے افسوسناک واقعہ اور کیا ہوسکتا ہے؟ اس فیصلے کے بہت سے سیاسی محرکات ہوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مجرم کو آپ باہر بھیج کر روایت قائم کر چکے ہیں۔ایک مجرم لندن بیٹھا ہے اور ایک مجرم بظاہر شدید علیل ہے۔ پرویز مشرف سے پہلے عدالت اور ایگزیکٹو نے ایک مجرم کوباہر جانے کی اجازت دی۔اب یہ روایت بن چکی ہے تو پرویز مشرف کو بھی یہ رعایت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپیل کیلئے مجرم کو خود حاضر ہونا پڑتا ہے۔ پرویز مشرف اپیل دائر کریں گے تو پتا چلے گا۔ لیکن یہ امکان ہے کہ سپریم کورٹ رعایت دیتے ہوئے کچھ نرمی کردے اورپرویز مشرف کو باہر رہتے ہوئے اپیل کا حق فراہم کردے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں پرویز مشرف نے عدلیہ کو یرغمال بنا

کرایمرجنسی نافذ کی۔پرویز مشرف نے ججز کو گرفتارکیا تھا اس سے افسوسناک واقعہ اور کیا ہوسکتا ہے؟ انہوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانا جرم ہے یا نہیں، اس پر بھی بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور حکومت کے وکیل ہیں وہ پرویز مشرف کے وکیل نہیں ہے۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ وہی لوگ موجودہ کابینہ کا حصہ ہیں جو پرویز مشرف کی کابینہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں