11

اکتیس سوارب روپے سود کی مد میں دینے کی تیاریاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال 3100 ارب سود کی مد میں قرض ادا کرے گی، ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سٹیٹ بنک پاکستان نے 13.25فیصد شرح سود کو بدستور برقرار رکھا،حکومت اس سال 3100 ارب سود کی مد میں قرض ادا

کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور کے آخری سال میں ہم نے 1400 ارب ادا کئے تھے،پی ٹی آئی ہمارے دور کی نسبت 1700 ارب روپے زیادہ سود کی مد میں ادا کررہی ہے کیونکہ انہون ے سود کی شرح بڑھا دی۔انہوںنے کہاکہ یہ ہمارے مجموعی دفاعی بجٹ سے زیادہ رقم ہے، ایف بی آر کو اپنے ہدف میں 800 ارب خسارے کاسامنا ہے،ان وجوہات کے سبب تاریخی بجٹ خسارہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ترقیاتی بجٹ میں بہت زیادہ کٹوتی، ’بی آئی ایس پی‘اوربجلی پرسبسڈیز ختم کرنے کے باوجود یہ صورتحال ہے۔انہوںنے کہاکہ اتنی زیادہ شرح سود پر کوئی کاروبار ممکن نہیں ہوسکتا، بلند ترین شرح سود سے صرف بینک اور وہ غیرملکی فائدہ اٹھارہے ہیں جو ہماری بانڈ مارکیٹ کے عدم استحکام سے وقتی نفع کمارہے ہیں،جب یہ غیرملکی چلے گئے تو ہمارے روپے کی قدر کا کیا ہوگا ،عمران صاحب معیشت کو انجکشن دیا ہے جس سے عوام کو ’دن میں تارے‘ نظرآنے لگے ہیں۔دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سانگھڑ میں جماعت

اسلامی کے رہنما میاں محمد طفیل کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد پریس کلب سانگھڑ پہنچے اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ ناکام حکومت اور ایسی نااہل میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی جو غریب اور مسکین عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے پاکستان کی آزادی پر ڈالر ایک روپے کے برابر تھا جو آج 156 روپے کا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تنخواہیں بھی ڈالر کے حساب سے بڑھائی جائیں موجودہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے سود کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ۔سانگھڑ ضلع تیل اور گیس سے مالا مال ہے اور اس وقت ٹاپ پر ہے اس کے باوجود سانگھڑ ضلع میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے روڈ راستہ تباہ حال ہے شہر بھر میں گند کچرا

بھرا پڑا ہے عوام آدمی سخت مشکالات سے دوچار ہیں اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنہ،جماعت اسلامی سانگھڑ کے ضلع امیر محمد رفیق منصوری،ظہیر بابر جتوئی،محمد طفیل،راشید اصغرمنصوری،الخدمت فائونڈیشن سانگھڑ کے صدر محمد رشید راجپوت،راجہ وسیم اختراوردیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں