13

اگلے 4 سے 5 روز تک پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

لاہور(ویب ڈیسک) سردی کی شدت میں بتدریج کمی اور دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔28 جنوری تک دن میں نرم ، گرم دھوپ چمکنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے ماہ رواں کے آخر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی ۔ مزید چند روز تک شہری دھوپ

سے لطف اندوز ہوں گے ۔بتایا گیا ہے کہ دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جو 18سے 20ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے ۔تاہم کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی جارہی ہے لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 6سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر اجمل شاد نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ آئندہ چار سے پانچ روز تک خوشگوار موسم کی صورت حال برقرار رہے گی جبکہ 28جنوری سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ متوقع ہے ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں